اسٹیٹ ایریا میں ایک رات میں 5 فیکٹریوں کے تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی چرا لی گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات، اسٹیٹ ایریا میں ایک ہی رات میں 5 فیکٹریوں کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کی نقدی چرا کر لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ ایریاء میں جی ایم سی فین، تبارک ٹریڈرز، احسان ٹریڈرز اور فورسٹار الیکٹرونکس میں گزشتہ رات اڑھائی بجے کے قریب نا معلوم نقاب پوش چوروں نے تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی چرا لی۔

latest urdu news

تبارک ٹریڈرز سے دولاکھ 71 ہزار روپے چرائے گئے، جی ایم سی فین کے ڈائریکٹرحاجی طاہر لطیف، تبارک ٹریڈرز کے محمد امین، ایس بی ٹریڈرز کے سہیل بٹ، احسان ٹریڈرز کے محمد عرفان اور فورسٹار الیکٹرونکس کے مہر رفعت نے بھرپوراحتجاج کیا۔

فیکٹری مالکان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں پولیس گشت ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ اتنی زیادہ چوریوں سے تاجروں اور صنعتکاروں میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے۔

تاجروں اور صنعتکاروں کا دوران احتجاج کہنا تھا کہ ہم وزیراعلیٰ مریم نواز، ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری چوریاں برآمد کی جائیں اور ملزمان کو گرفتارکیا جائے۔

ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو روڈ بلاک کر کے زبردست احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter