کوئٹہ، بولان میں 6 افراد کی لاشیں برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، بلوچستان کے ضلع بولان میں مختلف مقامات سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

ایس ایس پی کچھی بولان کا کہنا ہے کہ بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 2 لاشیں تباہ شدہ برج کے نیچے دبی ہوئی تھیں۔

latest urdu news

ایس ایس پی کچھی کا کہنا ہے کہ 4 لاشیں قومی شاہراہ سے کول پور کے مقام پر ملی ہیں، مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا یہ کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کےموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا اور پھر مسلح افراد کی جانب سے 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter