وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تعلیم کارڈ کے اجرا کا باقاعد ہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

تعلیم کارڈ سے پختونخوا کے 9 اضلاع میں 40 ہزار بچے مستفید ہوں گے، ان اضلاع میں کوہستان، کولئی پالس، تورغر، چترال ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان بھی شامل ہیں۔

سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے پر بچوں کو تقریباََ 1 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، جبکہ اسکولوں کے بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔

ماہانہ تعلیمی وظائف سے تقریبا 5 لاکھ طلبا مستفید ہوں گے اور کارڈ کے تحت 506 ذہین طلبہ کو ایٹا اسکالرشپس بھی دی جائیں گی۔

News Alert Urdu