467
ماسکو، 13 سال بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن روس کی نیم خود مختار، مسلم اکثریتی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی پہنچے۔
صدر پیوٹن 2011 کے بعد پہلی بار کل رات گروزنی پہنچے جہاں چیچنیا کے وزیر اعظم رمضان قادروف نے ان کا استقبال کیا۔
رمضان قادروف کو صدر پیوٹن کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے گروزنی میں نو تعمیر شدہ عظیم مسجد عیسیٰ کا بھی دورہ کیا۔ رمضان قادروف اور چیچنیا کے مفتی اعظم بھی ان کے ساتھ تھے۔
صدر پیوٹن کے اس مسجد کے دورے کے دورانرمضان قادروف نے صدر کو قرآن پاک کا ایک نفیس نسخہ پیش کیا، اس موقع پر مفتی اعظم نے سورہ انفال کی آیات روسی ترجمعے کے ساتھ تلاوت کی۔
پیوٹن نے قرآن کریم کے نسخے کو اٹھایا چوما اور پھر دل سے لگا لیا اور تصاویر بنوائیں۔