معمر ترین پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ، چڑیا گھر میں پانڈا جڑواں بچوں کو جنم دینے کے بعد پہلی بار دنیا کی معمر ترین ماں بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے اوشین پارک میں یانگ یانگ نامی 1 پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

latest urdu news

چڑیا گھرکی انتظامیہ کے مطابق پانڈا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش 19 سال کی عمر میں ہوئی ہے جس میں اس نے ایک نر اور ایک مادہ بچے کو جنم دیا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانڈے 4 اور 7 سال کی عمر کے درمیان افزائش نسل کو پہنچ جاتے ہیں اور بڑی عمر میں پہنچنے کے بعد یہ بچہ پیدا کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پانڈا اور بچوں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جارہا ہے جبکہ پیدا ہونے والی مادہ پانڈا نسبتاََ کمزور ہے، جسے انتہائی نگہبانی میں رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق وہ جلد چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کیلئے بچوں کی نمائش کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter