تختی مافیا نے قینچیاں پکڑ رکھی ہیں اور ضلع گجرات کو اکھاڑ پچھاڑ کر اپنا رانجھا راضی کر رہے ہیں، عابد رضا کوٹلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عابد رضا کوٹلہ کا کہنا ہے کہ تختی مافیا گینگ نے قینچیاں پکڑ رکھی ہیں اور ضلع گجرات کو اکھاڑ پچھاڑ کر اپنا رانجھا راضی کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف رکن اور جھوٹے حلف دینے والے الیاس چوہدری بھی 08 فروری سے فارم 47 مافیا کا حصہ تھا۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ اسے تکنیکی بنیادوں پر فارم 47 جاری کرنے کی منصوبہ بندی الیکشن سے پہلے کی گئی جس کا واضح ثبوت میرے آبائی علاقہ میں پریزائیڈنگ آفیسرز کا غائب ہونا تھا۔

مسلملیگ (ن) کے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ موصوف الیکشن کے بعد کئی ماہ بعد تک کمال اداکاری سے تحریک انصاف کی جاسوسی کرتے رہے، الیاس چوہدری کی جانب سے کوٹلہ جلسہ میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ اور ہماری تجویز پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جانے والے منصوبے کا افتتاح مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن تختی مافیا گینگ نے قینچیاں پکڑ رکھی ہیں اور ضلع گجرات کو اکھاڑ پچھاڑ کر اپنا رانجھا راضی کر رہے ہیں، تقریبا ایک سال قبل تحصیل کھاریاں میں ڈوگہ تا تھپلہ روڈ کا نام تبدیل کر چوہدری ظہور الہی روڈ کی تختی لگائی گئی جہاں سے ہر گزرنے والا آج بھی انھیں جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جےپور اور باولی لنک روڈز کے فنڈز بھی اسی تختی مافیا نے روک کر عوام پر ظلمِ عظیم کیا ہے لیکن انکی زندگیوں میں آنے والی یہ چار دن کی چاندنی جلد ختم ہو جائے گی اور ان کی منافقت کی وجہ سے ایک طویل سیاسی سیاہ اندھیری رات انکی منتظر ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic