ایران:پاکستانی زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد جان کی بازی ہار گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا کہ جس میں 35 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 15 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی، الٹی ہوئی بس کو آگ لگ گئی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس میں 53 زائرین سوار تھے، دلخراش حادثے میں 35 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں اور 15 زائرین زخمی ہوگئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں موجود قافلے کے س براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں 2 بسیں شامل تھیں، 1 بس میں وہ خود بھی سوار تھے، کاغذات کے مسائل کے باعث ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود بھی اسرائیل غزہ سے فوج کے انخلا پر تیار ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کیلئے دوحا میں ہونے والے مذاکرات میں غزہ سے اسرائیلی ڈیفنس فورس کے انخلا پر اتفاق کیا گیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter