بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی بھارت کو بنگلادیش کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی وارننگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا، بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے بھارت کو بنگلادیش کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی وارننگ دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے بی جے پی کو بنگلا دیش میں مداخلت نہ کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

latest urdu news

بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے عہدیداران کا یہ کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بنگلا دیش میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنا چاہتا ہے، بی جے پی بنگلہ دیشی سیاست میں بڑے پیمانے پر مداخلت کر رہی ہے، مودی سرکار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے خطے کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد بھارتی کٹھ پتلی وزیرِاعظم کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں، بنگلا دیش کو سیاسی بحران کے بعد اس وقت بھارت کی جانب سے مداخلت کا سامنا ہے، آخر کب تک مودی سرکار انتہا پسندی کی سیاست کو فروغ دیتی رہے گی؟

دوسری جانب بالی وڈ اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ بھارت میں خواتین اور بچے حتیٰ کہ جانوربھی محفوظ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے پہلے بھارت کے شہر کلکتہ میں ایک 31 سالہ لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کی لاش میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی۔

اِس وقت بالی وڈ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات افسوناک قتل کے خلاف سخت احتجاج کررہے ہیں، بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے بھی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بھارت میں خواتین سے ہونے والے زیادتی کے واقعات پرگفتگو کی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter