یتیم بچوں نے یوم آزادی سینکڑوں پودے لگا کر منایا، سٹیزن سوسائٹی کھاریاں کے آرفن کئیر پروگرام کے تحت پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے تحت کھاریاں شہر کے رہائشی یتیم بچوں نے سینکڑوں پودے لگا کر ایک منفرد انداز میں جشن آزادی منایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجرکینال سٹی محترم مبشر رحمان نے کہا کہ روحِ آزادی یہ ہے کہ قوم کا ہر فرد وطن عزیز کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔
کھاریاں کے معروف سماجی رہنما اور صحافی اعجاز مرزا نے بچوں کے جذبے کوسراہتے ہوئے کہا کہ جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر شجرکاری مہم کا انعقاد ایک منفرد پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل ابھی سے اپنے ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کرنے کو تیار ہیں۔
شجرکاری مہم کی اس پروقار تقریب میں سٹیزن سوسائٹی کے نمائندگان نعمان جاوید، حمزہ بشی، اور ملک عرفان رضا، کینال سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے سعادت خان،عدیل ترمذی اوروسیم سجاد نے بطور مہمان شرکت کی اورتمام بچوں کے ساتھ ملکرپودے لگائے۔
تقریب کے اختتام پر آرفن کئیرپروگرام کے بچوں کی خاطرتواضع کی گئی۔