رہنما مسلم لیگ ن دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں ہیں۔
اسلام آباد، مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ دانیال چودھری کا کہنا ہے کہ شکیل خان نے کہا ہے کہ کے پی میں ہر کوئی کرپشن میں ملوث ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی سے کرپشن کی وجہ سے شکیل خان نے استعفیٰ دیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں جو کام کیے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، صوبہ کے پی کے میں احتساب کا ادارہ بند کیا گیا، اب خیبر پختونخوا میں ان کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئی ہیں۔
دانیال چوہدری کا اس متعلق یہ کہنا تھا کہ شہدا نے اپنا آج پاکستان کے مستقبل کیلئے قربا ن کردیا ہے، شہدا کی فیملیز پوچھ رہی ہیں کہ 9 مئی کے واقعہ پر آپ نے ابھی تک کی ایکشن لیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سب سے پہلے فوج نے احتساب کا عمل اپنے اندر سے شروع کیا، پاک فوج کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے ۔
دوسری جانب سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں کی جانب سے گرفتار کر لیاگیا ہے۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ کو حساس اداروں سے قریبی رابطوں کی بنا پرگرفتار کیا گیا ہے۔
سابق آئی جی جیل خانہ جات 5 سال آئی جی جیل خانہ جات پنجاب رہے، سابق آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ عمران خان کے جیل جانے سے پہلے ریٹائر ہوچکے تھے۔