پاک فوج کے افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں ریٹائرڈ فوجی افسران کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان پینٹاگون سبرینا سنگھ نے پریس بریفنگ میں یہ کہا کہ پاکستان میں ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق رپوٹس سے آگاہ ہیں، فوجی افسروں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان پینٹاگون کا یہ کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مربوط شراکت داری ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرامید ہے۔
دونوں ملکوں کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے،علاقائی سلامتی، تحفظ اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کریں گے۔
دوسری جانب تائیوان میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین سے 34 کلومیٹر دور محسوس کیے گئےتھے،6.3 شدت کے زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں کہ جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تائیوان کے محکمہ انتظامیہ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی تقریباََ 9.7 کلومیٹر تھی۔