عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانیوالے 11 مسافر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والے 11 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کراچی، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر متحرک کارروائی کے نتیجے میں عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانیوالے 11 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی 8 خواتین سمیت 11 مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

زیر حراست ملزمان پرواز پی کے 711 کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی جارہے تھے۔

زیر حراست ملزمان میں شاہد، مجاہد، ظفر اور 8 خواتین شامل ہیں، ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ریٹرن ٹکٹس بھی جعلی نکلے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی قریب میں ایف آئی اے نے ملتان ائیر پورٹ سے بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے 1 مسافر اور ایجنٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایئر پورٹ پر ایک مسافر کو شک پڑنے پر آف لوڈ کر کے تحقیقات کی گئیں تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جا رہا ہے۔

[td_flex_block_1 modules_on_row=”” limit=”1″ hide_audio=”yes” image_size=”” image_floated=”float_left” show_excerpt=”none” show_review=”none” show_date=”none” show_com=”none” show_author=”none” show_cat=”none” show_btn=”none” f_title_font_family=”file_3″ f_title_font_size=”20″ meta_info_align=”center” image_width=”30″ modules_border_size=”1″ modules_border_color=”#000000″ review_source=”user_reviews” linked_posts=”” sort=”random_7_day” category_id=”_related_cat” art_title=”10px” m_bg=”#f7f7f7″ tdc_css=”eyJhbGwiOnsicGFkZGluZy1yaWdodCI6IjIwIiwicGFkZGluZy1sZWZ0IjoiMjAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn19″ image_height=”60″]

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter