100
اگر آپ بھی فلمیں دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو ٹک ٹاک اب ایک ایسا فیچر لا رہا ہے جس سے آپ کو آنے والی فلموں اور ٹی وی شوز کے بارے میں پیشگی آگاہی ملے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر کا نام ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ ہوگا اور یہ اپنے صارفین کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ان تفریح فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں اور پروڈکشن ہاوسز کو بھی ان کے ساتھ شراکت اور کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
نئے فیچر کی مدد سے یہ کمپنیاں اور پروڈکشن ہاوسز عوام کو لائیو اسٹریمنگ کے علاوہ ٹی وی پروگرامز کے ٹکٹس اور ان کی سبسکرپشن بھی فروخت کر سکیں گی۔
مستقبل میں آنے والی فلموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ فیچر صارفین کو اس برانڈ کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیوز بھی دکھائے گا۔
جس سے شائقین اپنی پسندیدہ فلم کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکیں گے اور اس کی مزید تفصیلات کے لئے مخصوص برانڈ کی ویب سائٹ پر بھی جا سکیں گے۔
[td_flex_block_1 modules_on_row=”” limit=”1″ hide_audio=”yes” image_size=”” image_floated=”float_left” show_excerpt=”none” show_review=”none” show_date=”none” show_com=”none” show_author=”none” show_cat=”none” show_btn=”none” f_title_font_family=”file_3″ f_title_font_size=”20″ meta_info_align=”center” image_width=”30″ modules_border_size=”1″ modules_border_color=”#000000″ review_source=”user_reviews” linked_posts=”” sort=”random_7_day” category_id=”_related_cat” art_title=”10px” m_bg=”#f7f7f7″ tdc_css=”eyJhbGwiOnsicGFkZGluZy1yaWdodCI6IjIwIiwicGFkZGluZy1sZWZ0IjoiMjAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn19″ image_height=”60″]