اسلام آباد میں دوبارہ شدید ژالہ باری کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر شدید ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشگی خبردار کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد، نواحی علاقوں اور بالائی خطوں میں موسلا دھار بارش اور غیر معمولی ژالہ باری کے باعث شہری زندگی شدید متاثر ہوئی، اولوں کے سائز اتنے بڑے تھے کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے جبکہ فیصل مسجد کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

latest urdu news

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ ژالہ باری غیر معمولی موسم کی ایک جھلک تھی اور آئندہ دنوں میں اسی نوعیت کا موسم دوبارہ بھی آسکتا ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ژالہ باری کے باعث اسلام آباد کی سڑکوں اور کھلی جگہوں پر برف کی سفید تہہ جیسا منظر دیکھنے کو ملا، جس نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا، کچھ شہریوں نے اس غیر معمولی موسم کو فطرت کا انتباہ قرار دیا جبکہ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سب موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہیں۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خطہ جنوبی ایشیا موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے، آئندہ دنوں میں ژالہ باری کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویو جیسی سنگین صورتحال بھی درپیش ہوسکتی ہے، جس سے بچنے کے لیے عوام کو تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter