امریکی ریسرچ لیب سے متعدد بندر فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ریسرچ لیب سے درجنوں بندر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے بیفورٹ کاؤنٹی میں قائم الفا جینیسس فیسیلٹی سے 43 بندر فرار ہوگئے جس پر انتظامیہ کی جانب سے مقامی آبادی کو خبردار کردیا گیا۔

latest urdu news

بھاگنے والے بندر کا تعلق rhesus macaque نسل سے ہے جنہیں تحقیق کیلئے ریسرچ لیب کے پنجرے میں بند کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسرچ لیب میں یہ 50 بندروں پر مشتمل گروپ موجود تھا لیکن پنجرے کا دروازہ کھلا رہنے کی وجہ سے 43 بندر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 7 پنجرے میں ہی موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بھاگنے والے تمام بندر مادہ تھیں، ان کےکم عمر ہونے اور 3.2 کلو کا وزن ہونے کے باعث ان پر ریسرچ یا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو خبردار رہنے، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بندروں کی تلاش کیلئے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں۔

News Alert Urdu