غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، مزید 45 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ غزہ میں جاری ہے، پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مزید 45 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں ایک فلسطینی صحافی اور ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔ المواصی اور خان یونس کے علاقوں میں درجنوں خیمے جل کر خاکستر ہو گئے۔ اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 25 ہو چکی ہے۔

latest urdu news

ادھر شمالی غزہ میں حماس کے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر جوابی حملہ کیا، جس میں تین اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیے گئے، حماس نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک اسرائیل مکمل طور پر غزہ سے دستبردار نہیں ہوتا، جنگ بندی ممکن نہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے زیر قبضہ علاقوں میں غیر معینہ مدت تک موجود رہے گی اور کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکہ 15 سے زائد تجارتی معاہدوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے کارپوریٹ ٹیکس میں اضافے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کو قانون کی پابندی کرنی چاہیے، اور اس پر صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے۔

کیرولین لیویٹ نے زور دیا کہ صدر ٹرمپ کالج کیمپسز پر یہود دشمنی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ہارورڈ یونیورسٹی کو اس حوالے سے معافی مانگنی چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter