وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دستاویزات وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے تسلیم کیا گیا کہ خسارے کی رپورٹ غلط ہے اس کو ٹھیک کردیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا، آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب پہلے کوارٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی جانب سے تسلیم کیا گیا پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے، پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے کوارٹر میں 40 ارب کا سر پلس دیا گیا، رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سر پلس دے گی۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادا قرض صفر کردیا، مریم نواز کے وزیرِ اعلی بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی۔