6 بہاولپور، ایران میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانی شہریوں کی لاشیں بہاولپور منتقل کردی گئیں۔
بہاولپور، ایران میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے 8 پاکستانی شہریوں کی لاشیں بہاولپور منتقل کردی گئیں۔
خصوصی پرواز کے ذریعے میتیں بہاولپور ایئرپورٹ لائی گئیں، جہاں انہیں لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔
ان میں سے 5 افراد کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف سے، 2 احمدپور شرقیہ سے جبکہ ایک مسافر خانہ سے تھا۔ احمدپور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے 2 مقتولین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مقتول پاکستانیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ایران کے شہر سیستان میں پیش آیا، جہاں 8 پاکستانی مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔