35
واشنگٹن، امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی جانب سے 884 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال 2025 کے لئے 884 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دی۔
توقع ہے کہ سینیٹ کی جانب سے دفاعی بجٹ کی آئندہ ہفتے منظوری دے دی جائے گی اور پھر یہ دستاویز دستخط کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن کے پاس جائے گی۔
دستاویز 1,800 صفحات پر مشتمل ہے، 884 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ سے 1 فیصد زیادہ ہے، اس سے پہلے کانگریس نے بجٹ کی تفصیلات پر بات چیت کے لئے دونوں ایوانوں سے ایک کمیشن بنایا تھا۔
مسودے جن پر دونوں ایوانوں نے اتفاق کیا ہو وہ عام طور پر بہت کم وقت میں منظور ہو جاتے ہیں۔