حسن علی نے ‘کنگ کرلے گا’ کے بیان پر معافی مانگ لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن علی کو بابراعظم کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا، معافی مانگ لی۔

پاکستان کے نامور فاسٹ باﺅلر حسن علی نے بابر اعظم کی مدح سرائی کیلئے ‘کنگ کرلے گا’ کا بیان دینے پر معافی مانگ لی۔

latest urdu news

پاکستان سپرلیگ پی ایس ایل کے میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے ‘کنگ کرلے گا’ والا بیان دے کر کوئی بڑی غلطی کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم ہمارا ہی پروڈکٹ ہے، بابر اعظم بہترین تھا، بہترین ہیں اور اس مشکل وقت سے بھی باہر نکل آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کپتان بابر اعظم کو’کنگ‘ کہتے ہیں۔

جب کہ کوئی بھی صورتحال ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ کنگ کرلے گا۔ جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا تھا جس میں سے کچھ لوگوں نے حسن علی کے اس بیان کو خوب سراہا تھا تاہم کچھ صارفین نے برا بھلا کہا۔

 حسن علی نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’کنگ کر لے گا‘ کے بیان کے بعد سے اب تک مجھے کس قدر برا بھلا کہا گیا میں وہ بتا نہیں سکتا، کرکٹ فینز کو اپنے ہیروز کو گالیاں دینا یا بُرا بھلا نہیں کہنا چاہیے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter