بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور شورا کے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد کی خبریں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور انکی اہلیہ شورا کے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد کی خبریں۔

بالی وڈ کے 57 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے 24 دسمبر 2023 کو 35 سالہ میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی کی تھی تاہم اب سوشل میڈیا پر ان کے پہلے بچے کی آمد کے امکان کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

latest urdu news

ان خبروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی گئی، ویڈیو پر کیپشن درج تھا کہ ‘ارباز اور شورا کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ارباز خان نے 24 دسمبر 2023 کو شورا خان سے شادی ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر کی تھی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کے بھائی اور سلیم خان کے بیٹے ارباز خان نے اس سے پہلے 1998 میں مشہور رقاصہ ملائکہ اڑورہ سے شادی کی تھی اور 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جبکہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

شیئر کریں:
frontpage hit counter