علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

latest urdu news

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کے وکیل عالم خان ادینزی ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج اسلام آباد میں موجود ہیں، اسی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب کے پاس علی امین گنڈاپور کے خلاف صرف ایک انکوائری ہے جبکہ ایف آئی اے میں کوئی انکوائری موجود نہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف 32 اور پنجاب میں 33 ایف آئی آرز درج ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدنان علی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 8 مقدمات درج ہیں۔

جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے علی امین گنڈاپور کو 23 مئی تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے انہیں 40 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک مہینے کی ضمانت دیں گے تو دو مہینے مانگے جائیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter