آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی سے متعلق بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے موسم سرما کے ریلیف پیکیج کو پورے مالی سال تک توسیع دینے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

حکومتی بریفنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے کا قرض 10.8 فیصد شرح سود پر لیا جائے گا، جس پر فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق، آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی، مشروبات، اور تمباکو سیکٹر پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، تنخواہ دار طبقے پر بھی ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

مزید برآں، ریٹیل سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے تاجر دوست اسکیم اور کمپلائنس رسک مینجمنٹ جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ تاہم، ان تمام اقدامات کی حتمی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter