آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آتشبازی کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس اور دیگر حکام فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ دھماکے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک شدگان کی لاشیں بھی اسپتال پہنچائی گئیں۔

latest urdu news

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ چین جیسے تجارتی شراکت داروں کے رحم و کرم پر نہیں رہے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اب کسی بھی ملک کو تجارتی زیادتی کی اجازت نہیں دے گا، دہائیوں سے جاری غیر منصفانہ تجارتی رویے کا باب اب بند ہو چکا ہے، اور کسی بھی ملک کو، خاص طور پر چین کو، ٹیرف سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter