بہت ہو چکا، اسرائیل کوئی ریاست نہیں، مولانا کا امریکہ کو واضح پیغام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اب یہ واضح پیغام دینا ہوگا کہ بہت ہو چکا، اسرائیل کوئی ریاست نہیں بلکہ قابض طاقت ہے۔

کراچی کی شاہراہ قائدین پر "اسرائیل مردہ باد مارچ” سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع اہل غزہ کے لیے یکجہتی کا پیغام ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے کارکن فلسطینی عوام کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑے ہیں، کراچی میں عوام کو جمع کرکے حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کے اسیر ہو چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام کا ساتھ دیں گے، اسرائیل کو کسی بھی صورت میں ریاست کے طور پر قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس نے زبردستی فلسطینی سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔

انہوں نے اسلامی دنیا کے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بیشتر مسلم حکمران بیرونی قوتوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں، انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا اور ہم ان کے نظریے پر قائم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں کہ حماس دہشت گرد نہیں بلکہ حریت پسند تنظیم ہے، جبکہ اصل دہشت گردی کا مظاہرہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 27 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان پر ایک بڑا ملین مارچ منعقد کیا جائے گا جس میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter