اسلام آباد، سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ حکومت دھکے سے چلائی جا رہی ہے کسی جگہ یہ دھکا ناکام ہوگا اور وہ دن زیادہ دور نہیں ہے حکومت ناکام جائے ہوگی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف آئی ہوئی ہے اور اس سے مذاکرات خفیہ رکھے جا رہے ہیں، یہاں ہر چیز خفیہ ہوتی ہے، یہ خفیہ خفیہ کھیلتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خزانے کی حالت نہایت مخدوش ہے، ایک جملہ جو نواز شریف عموماً بولا کرتے تھے کہ پلے نہیں دھیلا تے کردی میلا میلا تو اب یہ ان پر خود لاگو ہوتی ہے، جہاں جاتے ہیں ان کو گالیاں پڑ رہی ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ان کو لوگ نازیبا الفاظ سے یاد کرتے ہیں، اب جو سابقہ چیف جسٹس قاضی صاحب کے ساتھ ہوا، جو ان کے وزیروں اور نواز شریف صاحب کے ساتھ ہو رہا ہے، یہ بغیر سکیورٹی کے پھر کے دکھائیں، پاکستان کی زمین ان کے لیے تنگ ہو گئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو اس وقت ایک بدامنی، ایک مہنگائی اور جو بے روزگاری کی سیٹوں کی گنجائش ہے، اس کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔