ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: تنویر الیاس پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی، جس میں سردار تنویر الیاس کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی۔

latest urdu news

عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر سردار تنویر الیاس پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی تحریکِ انصاف کے خلاف اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانتوں سے متعلق کیس میں 15 اپریل کو طلبی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی تحریکِ انصاف کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی کا مطالبہ کر دیا ہے، جیل حکام نے ان کی حفاظت کے لیے اضافی سیکیورٹی گارڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter