24 سالہ ایتھلیٹ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرنیوالی کینیا کی ایتھلیٹ 24 سالہ بیٹریس چیبٹ نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

بارسلونا، پیرس اولمپکس 2024 میں 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کرنیوالی کینیا کی ایتھلیٹ 24 سالہ بیٹریس چیبٹ نے خواتین کی 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

latest urdu news

سپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ کرسا ڈیلس ناموس ریس میں بیٹریس چیبٹ نے مقررہ فاصلہ 13 منٹ 54 سیکنڈز میں طے کر کے گزشتہ سال اسی ریس میں قائم کیا جانیوالا اپنا ہی 14 منٹ 13 سیکنڈز کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ یہ دوڑ 14 منٹ سے کم وقت میں جیتنے والی دنیا کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بھی بن گئیں۔

سال نو کے موقع پر شاندار کامیابی کے بعد چیبٹ کا کہنا ہے کہ میں موافق اور ساز گار موسم میں ذہنی اور جسمانی طور پر پوری طرح تیار تھی اور شاندار جیت پر بہت خوشی ہے۔

گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ نے پیرس 2024 میں ٹریک پر 5 اور 10 ہزار میٹرز کی دوڑ جیت کر طلائی تمغے اپنے نام کیے تھے جبکہ مئی میں خواتین کی 10 ہزار میٹر ریس کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

چیبٹ نے کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتنے پر ہے۔

latest breaking news in urdu