ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز، پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ بیلا روس ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ہنرمندوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

بیلا روس کے ایوان آزادی میں وزیراعظم شہباز شریف اور بیلا روس کے صدر کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے۔ ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بیلاروس کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔

latest urdu news

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحول کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جانے والے افرادی قوت کو بین الاقوامی اور قومی معیار کے مطابق تربیت اور سرٹیفکیشن دی جائے گی، تاکہ وہ بیلاروس میں اپنی خدمات بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

جبکہ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت ایمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter