خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں سے واپس بھیجے جانے والے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات دائر کیے جائیں گے، اس مقصد کے لیے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم جلد متعارف کرائی جائیں گی۔

latest urdu news

یہ فیصلہ ان افراد کے خلاف سخت اقدامات کے طور پر کیا جا رہا ہے جو بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو مجروح کرتے ہیں اور غیر قانونی طور پر خلیجی ممالک میں داخل ہو کر وہاں بھیک مانگنے جیسے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں خلیجی حکومتوں کی جانب سے پاکستان کو باقاعدہ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خاندان غیر قانونی طریقے سے ان ممالک میں داخل ہو کر بھیک مانگنے جیسی سرگرمیوں میں شریک ہو رہے ہیں، جو ان ممالک کے قوانین کے تحت سنگین جرم شمار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی غیر ملکی بھکاریوں کے بارے میں کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں۔

پاکستانی حکومت کی نگرانی اور کارروائیاں:

خلیجی ممالک سے شکایات موصول ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کیا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر جانے والے افراد کو روکا جا سکے،حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر پاکستان سے احتجاج کیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستانی حکومت نے اس پر خصوصی توجہ دینا شروع کی۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم:

پاکستان نے ان افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جو پاکستانی افراد غیر قانونی طور پر خلیجی ممالک میں بھیک مانگتے ہیں، انہیں سزا دی جا سکے۔

خلیجی ممالک کی طرف سے ڈی پورٹیشن:

سعودی عرب، یو اے ای، اور دیگر خلیجی ممالک نے پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سفارتی سطح پر رابطے:

پاکستانی حکومت اپنے سفارتی مشنوں کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان ممالک سے قریبی رابطے میں ہے تاکہ اس مسئلے کو کم کیا جاسکتا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter