سوشل میں پر اپنی ادائوں کی وجہ سے مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کو پی ایس ایل کی معروف فرنچائزپشاور زلمی نے آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈرمقررکردیا ہے۔
پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔
پشاور زلمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جنت مرزا پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں فرنچائز کی ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔ اس شراکت داری کا مقصد زلمی ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید بڑھانا اور سوشل میڈیا پر فین انگیجمنٹ کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں سے ایک ہیں، جن کے لاکھوں مداح ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر موجود ہیں۔
پشاور زلمی کی اس ڈیجیٹل حکمتِ عملی کو ماہرین کرکٹ اور سوشل میڈیا ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں، جس سے فرنچائز کو نئی نوجوان آڈینس تک رسائی میں مدد ملے گی۔
View this post on Instagram