26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ، قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 18 اکتوبر کو ہونیوالے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد میں موجود ہونے کی ہدایت کی ہے۔ آئینی ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے 17 اکتوبر کو خصوصی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

latest urdu news

ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی ٹیم مختلف جماعتوں سے ملاقاتیں بھی کر رہی ہے۔ آئینی ترمیم کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات بھی متوقع ہے۔

News Alert Urdu