کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان ہمارے بھائی ہیں اور ان کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل کی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسانوں کو خراج تحسین اور شاباش دی گئی۔

latest urdu news

مریم نواز شریف نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے بھر میں گندم کی آزادانہ ترسیل کی اجازت ہے۔

اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو سکتا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا، ہمیں سیاسی دشمنیوں کو ختم کرنا پڑے گا، وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جس میں قانون کی حکمرانی نہ ہو۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter