اپنا گھر اپنی چھت کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں، سید مدد علی شاہ، راجہ محمد اسلم نے تصدیقی لیٹرز تقسیم کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی پروگرام ”اپنا گھر اپنی چھت” کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں، سید مدد علی شاہ، راجہ محمد اسلم نے قرعہ اندازی میں منتخب افراد میں تصدیقی لیٹرز تقسیم کئے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے بلاسود قرضہ کے حصول کے لیے 2623 افراد نے درخواست جمع کروائی۔

قرعہ اندازی کے ذریعے میرٹ پر 173 افراد بلاسود قرضے کے لیے منتخب ہوئے، منتخب افراد کو پہلی قسط ساڑھے 7 لاکھ روپے فراہم کردی گئی گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1 سے 5 مرلہ اور دیہاتی علاقوں میں 1 سے 10 مرلہ جگہ کے مالکان درخواست دے سکتے ہیں۔

15 لاکھ روپے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا، جو کہ 9 سال کی مدت میں واپس کرنا ہوگا۔

ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز احمد رنیاں، چوہدری محمد اسلم، سید مدد علی شاہ نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر ایک تاریخی پروگرام ہے۔

پروگرام کے تحت بے گھر اور مستحق افراد کو اپنی چھت میسر ہوگی، تمام تر امور میرٹ پر سر انجام دئے جارہے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی یا حق تلفی نہیں کی جارہی ہے۔

News Alert Urdu