سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خطرناک دہشت گرد کمانڈر سمیت 9 خوارج ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ کے سرغنہ سمیت 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب کیے گئے اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم گروہ کا اہم کمانڈر شیرین بھی شامل ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔

latest urdu news

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق شیرین کئی عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور کیپٹن حسنین اختر کی شہادت میں ملوث رہا ہے۔

پاک افغان سرحد پر بھی خوارج کی دراندازی کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی، جس میں مزید 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہےاور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter