دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی ایک تازہ فہرست میں آئرلینڈ کو دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ درجہ بندی میں یہ یورپی ملک سرفہرست رہا۔

عام طور پر پاسپورٹس کی فہرستیں ویزا فری سفر کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں، تاہم نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں ویزا فری رسائی کے ساتھ ساتھ شہریوں پر عائد ٹیکس، دوہری شہریت کی اجازت، انفرادی آزادی اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ جیسے پانچ عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

latest urdu news

2025 کی پہلی ششماہی کے لیے جاری اس فہرست میں آئرلینڈ کے پاسپورٹ کو پہلا مقام دیا گیا، جس کے حامل شہری 176 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں، جبکہ دیگر عوامل میں بھی یہ ملک نمایاں رہا۔

مجموعی طور پر آئرلینڈ نے 109 پوائنٹس حاصل کیے، یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پرتگال تیسرے نمبر پر آیا، پرتگال اور مالٹا مشترکہ طور پر چوتھے جبکہ لگسمبرگ، فن لینڈ اور ناروے پانچویں نمبر پر رہے، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ کو دسویں پوزیشن ملی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ دیگر فہرستوں میں اکثر جاپان اور سنگاپور کو پہلا مقام ملتا رہا ہے، مگر اس درجہ بندی میں یہ کافی نیچے چلے گئے۔

اس کی بڑی وجہ ان ممالک میں دوہری شہریت اور ٹیکس کے حوالے سے سخت پالیسیاں ہیں۔

کمزور ترین پاسپورٹس

کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کو 195 ویں نمبر پر رکھا گیا، یعنی یہ دنیا کے پانچ کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے۔

پاکستان کو اریٹیریا کے ساتھ مشترکہ طور پر 195 واں نمبر دیا گیا۔ اس سے نیچے عراق (196)، اریٹیریا (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter