عید کی تعطیلات کے بعد پردیسیوں کی واپسی کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، عیدالفطر اپنے عزیزوں کے ساتھ منانے کے بعد پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں سے واپسی کا سفر شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کا ہجوم بڑھ گیا۔

ملک کے مختلف شہروں سے آنے والے پردیسی اپنوں سے جدائی کے احساس اور اداسی لیے واپس لاہور پہنچ رہے ہیں۔ عید کی چھٹیاں اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ دوبارہ روزگار اور ذمہ داریوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

latest urdu news

مسافروں کے رش کے باعث شہر کے بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر خاصا ہجوم نظر آ رہا ہے۔

واپسی پر پردیسیوں کا کہنا تھا کہ عید کی خوشگوار لمحات تیزی سے گزر گئے، روزگار کی خاطر اپنوں سے دوری اختیار کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن عید پر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا بھرپور لطف اٹھایا، اب دوبارہ کام کا آغاز کرنے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، جبکہ سرکاری ملازمین نے ہفتہ اور اتوار کو ملا کر کل پانچ دن کی تعطیلات سے لطف اٹھایا، آج 3 اپریل سے سرکاری دفاتر اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter