اسلام آباد، پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہوگیا، گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا، ڈیجیٹل نیشن بل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیے گئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے تھے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور اس کے بعد ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔
دوسری جانب آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔
گوادر میں آل پارٹیز اتحاد 47 روز دھرنے کے بعد مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگیا، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کےبعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔