34
کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین 400 سے زائد مسافروں کو لیکر پشاور کیلئے روانہ ہو گئی۔
کوئٹہ: عید الفطر کے موقع پر ریلوے حکام نے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے عید اسپیشل ٹرین چلائی، جو 400 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق 9 بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین سخت سکیورٹی میں روانہ ہوئی۔ ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ ریلوے اسٹیشن پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ یہ عید اسپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کو 31 مارچ سے روزانہ چلایا جائے گا۔
مسافروں نے ٹرین سروس بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور ریلوے حکام کے اس اقدام کو سراہا۔ عید کے موقع پر خصوصی ٹرین کی سہولت سے سینکڑوں افراد اپنے پیاروں سے ملنے کے قابل ہو گئے۔