مداح نے رونالڈو کو چیلنج ہرا کر 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک مداح نے ہرا کر 1 ملین ڈالر کا انعام جیت لیا۔

پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے چینل پر ایک دلچسپ چیلنج میں حصہ لیا، جس میں ان کے مدِمقابل ایک مداح تھا۔ اس چیلنج میں 1 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔

latest urdu news

چیلنج کے تحت پینلٹی ایریا سے گول پوسٹ پر تین اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔ حیرت انگیز طور پر پہلی کوشش میں دونوں ہی کچھ نہ کر سکے۔ تاہم، خلیل نامی مداح نے اپنی دوسری اور چوتھی باری میں ٹارگٹ کو بآسانی ہٹ کر لیا، جبکہ رونالڈو تینوں بار نشانہ لگانے میں ناکام رہے۔

چیلنج کے آغاز پر خلیل نے اپنی جیت کے چانسز کو 50/50 قرار دیا تھا، لیکن ان کی مہارت نے انہیں چیلنج کا فاتح بنا دیا، اور وہ 1 ملین ڈالر کا انعام لے اڑے۔

یہ ویڈیو یوٹیوب پر زبردست مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اب تک اسے 8.5 کروڑ ویوز مل چکے ہیں، جو اس چیلنج کی غیرمعمولی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

latest breaking news in urdu