چینی کا وافر ذخیرہ موجود، افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پھیلانا ہے، رانا تنویر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی مطلوبہ مقدار دستیاب ہے، جبکہ قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی برآمد سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں حقیقت کے برخلاف ہیں اور ان کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے وضاحت کی کہ ملک میں چینی کا خاطرخواہ ذخیرہ موجود ہے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی کوئی قلت نہیں، چینی 153 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے، جو اس کی تسلسل سے فراہمی کا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے اقدامات کر رہی ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا، عوام کو سستی اور وافر مقدار میں چینی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے ہفتے میں دو دن، منگل اور جمعرات مختص کرنے کا فیصلہ سنایا۔

جیل میں ملاقات سے متعلق درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter