کراچی مسائل کا شکار، پانی، گیس اور بجلی نایاب ہو چکی، گورنر سندھ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر شدید مشکلات سے دوچار ہے، پانی، گیس اور بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر بل آ رہے ہیں اور بجلی، گیس فراہم نہیں ہو رہی تو کیا خاموش رہیں؟ اگر روزگار میسر نہیں، سڑکیں اور راستے درست نہیں ہو رہے تو کیا کیا جائے؟

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد کسی جماعت یا وزیر پر تنقید کرنا نہیں، لیکن جب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، شہر میں ڈمپر کے حادثات میں بے دردی سے لوگوں کو کچلا جا رہا ہے، جس پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔

دوسری جانب معیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد پر حملے کرنے والے دہشت گرد ہیں، یہ مجاہد نہیں بلکہ قاتل اور مجرم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے، جہاں انہوں نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter