محکمہ موسمیات کی 31 مارچ کو عید الفطر کی پیشگوئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق، ماہِ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، جبکہ 30 مارچ کو 29 رمضان کے موقع پر رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

latest urdu news

اجلاس کے دوران چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور اسے بآسانی دیکھا جا سکے گا، کیونکہ غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا وقفہ ہوگا، جس کے دوران چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 30 مارچ کو چاند نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد یکم شوال 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

یاد رہے کہ عید الفطر مسلمانوں کا ایک عظیم مذہبی تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے، یہ خوشی، شکرگزاری اور بھائی چارے کا دن ہوتا ہے جس میں مسلمان ماہِ رمضان کے روزے مکمل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter