خانہ کعبہ جاکر کہنے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی نے جھوٹ بولا، جنرل (ر) باجوہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی زوجہ بشریٰ بی بی کے بیان کی تردید کر دی۔

جنرل (ر) باجوہ کے قریبی ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ میں خانہ کعبہ جا کر یہ بات کرنے کو تیار ہوں کہ جو بشریٰ بی بی نے بات کی ہے، وہ بالکل جھوٹ ہے، دورے کے بعد ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں۔

latest urdu news

قریبی ذرائع نے کہا کہ یہ جو ننگے پاؤں مدینہ جانے والی بات کی گئی اس کے بعد ان کو تحائف ملے، ہار اور گھڑیاں ملیں، بلکہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی بھی مدینہ میں ہوئی تھی جو اس ننگے پاؤں چلنے کے بعد ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل (ر) باجوہ کو کہا گیا ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں، آپ ایک ایسے شخص کو لے آئے ہیں جو شریعت لانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے، اصولی طور پر وزیراعلیٰ کو گورنر کے پاس آنا ہوتا ہے مگر اس کے باوجود میں خود وزیراعلیٰ سے ملنے گیا۔

News Alert Urdu