سالانہ 120 کروڑ روپے ٹیکس دینے والے امیتابھ بچن نے رواں سال کتنا پیسہ کمایا؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سلیبریٹیز میں شامل ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے سال 2024-25 میں 350 کروڑ روپے کی خطیر رقم کمائی، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے افراد میں شمار ہونے لگے، جبکہ انہوں نے اسی سال 120 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔

latest urdu news

82 سالہ امیتابھ بچن کی آمدنی کے ذرائع پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ بڑے فلمی منصوبوں، مشہور برانڈز اور ٹی وی شو "کون بنے گا کروڑ پتی” سے بھاری معاوضہ حاصل کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، امیتابھ بچن نے 15 مارچ کو اپنی ایڈوانس ٹیکس ادائیگی کے طور پر 52.50 کروڑ روپے ادا کیے، جس سے ان کی مالی ذمہ داری کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

گزشتہ رپورٹس کے مطابق، امیتابھ بچن کے مجموعی مالی اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، جبکہ ان کے پاس 55 کروڑ کے زیورات اور 16 گاڑیاں ہیں جن کی مالیت تقریباً 17.66 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن بھارت کے مشہور فلمی اداکار، پروڈیوسر، گلوکار اور ٹی وی میزبان ہیں، جو بالی ووڈ کے سب سے بڑے اور بااثر فنکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں، امیتابھ بچن نے 1970 کی دہائی میں فلم زنجیر سے شہرت حاصل کی اوراینگری ینگ مین کے طور پر پہچانے جانے لگے۔ انہوں نے شعلے، دیوار، ڈان، مو قع، کبھی خوشی کبھی غم، پیکو اور پنک سمیت بے شمار کامیاب فلمیں دیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter