مشکلات ہیں مگر میرے لیے نئی نہیں ہیں، آصف زرداری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی خدا بخش، صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سپرپاور ہے تو اللہ تعالی ہی سپرپاور ہے، مشکلات ہیں مگر میرے لیے نئی نہیں ہیں، مشکلات سے پاکستان کو نکالیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آج میں دوبارہ صدر ہوں تو یہ آپ کی دعائیں، بی بی کی دعائیں، اور پارٹی کی طاقت ہے۔

latest urdu news

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے 45 سال بعد بھٹو صاحب کا فیصلہ ریورس کروا کر ثابت کردیا کہ وہ ایک عدالتی قتل تھا، اور اب اسے عدالتی قتل ہی سمجھا جائے گا۔

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہاں مشکلیں ہیں، تکالیف ہیں مگر یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے، آپ سے بھی کہتا ہوں کہ کوئی پروا کرنے کی ضرورت نہیں، ان سب مشکلات کو میں دیکھ لوں گا۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ نہ آپ کا پانی کہیں جائے گا، نہ آپ کی گیس کہیں جائے گی، سب آپ کو ملے گا، جو آپ کا حق ہے، جو دوسرے صوبے کا حق ہے وہ ان کو ملے گا۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور لڑ رہی ہے۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter