جمعہ, 4 اپریل , 2025

لاہور میں بڑے حملے کی سازش ناکام، سی ٹی ڈی نے خودکش بمبار گرفتار کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، خفیہ اطلاعات پر دو دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے برکی کے نواحی علاقے میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

latest urdu news

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، گرفتار دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے، جو بلوچستان کا رہائشی اور لاہور میں ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔

دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل 7 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز سمیت 330 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter