اسسٹنٹ کمشنرز کا علی الصبح صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے علی الصبح شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا۔

گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے علی الصبح شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں قائم ڈسپوزل پوائنٹس کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا تاکہ بارش کے بعد پانی کے بہاؤ میں کسی رکاوٹ کو روکا جا سکے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر کیے گئے اس انسپیکشن کے دوران سُتھرا پنجاب مہم کے تحت کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں افسران نے موقع پر موجود عملے کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، نکاسی آب کے عمل کو تیز کیا جائے اور بارش کے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے صفائی عملے کو مزید متحرک کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter