ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، انسداد ڈینگی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایات۔

گجرات، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

latest urdu news

اجلاس میں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ سیزن کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی تلفی، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور عوامی آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے گھروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر صفائی یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے بریفنگ میں بتایا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس و رپورٹنگ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور انسداد ڈینگی اقدامات کو ہر صورت مؤثر بنایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر متعلقہ محکموں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter