سینیٹ اجلاس: اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عدم عملدرآمد کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ سینیٹ کی استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا۔

سینیٹ اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جہاں تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر پر پیش کیا گیا، تاہم سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر پر ایک بار پھر عمل نہ ہوسکا۔

latest urdu news

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کے دوران رولنگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 245ویں سینیٹ اجلاس میں اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے تھے، مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عدم عملدرآمد سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، جس کے باعث یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجا جا رہا ہے۔

لیگی پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ممبران کے استحقاق کے تحفظ کے لیے جو رولنگ دی ہے، اس پر پورا ایوان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر پر عمل ہونا چاہیے اور امید ہے کہ استحقاق کمیٹی اس معاملے کو حل کرے گی۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ قید کاٹنا سیاستدانوں کے لیے کوئی نئی بات نہیں، چیئرمین سینیٹ نے خود 9 سال اور نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی، تاہم پی ٹی آئی کے کسی قیدی پر تشدد نہیں ہو رہا، جیل میں مشکلات تو ہوتی ہیں لیکن تشدد کی کہانیاں نہ بنائی جائیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter